بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

’ٹویٹر انتظامیہ تعاون کررہی ہے، انشاء اللہ جلد مزید پیشرفت ہوگی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے متعدد پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس بغیر کسی وجہ اور نوٹس کے بند کیے البتہ اب انہیں بحال کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ترجمان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کیا گیا تھا کہ ٹویٹر کا یہ اقدام آزادی اظہار رائے پر پابندی کے مترادف ہے۔

پی ٹی اے کے ترجمان نے سوشل میڈیا صارفین سے کہا کہ اگر اُن کا اکاؤنٹ بغیر کسی وجہ کے بند کردیا جائے تو وہ ادارے کو بذریعہ ای میل اپنی شکایت ارسال کریں جس کے بعد یہ مسئلہ ٹویٹر انتظامیہ کے سامنے اٹھایا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ٹویٹر انتظامیہ کے درمیان رواں سال اکتوبر میں ایک معاہدہ طے ہوا تھا جس کے تحت اُن اکاؤنٹس کو دوبارہ فعال کروایا گیا تھا جنہیں کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر بند کردیا گیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک صارف نے میجر جنرل آصف غفور کو مخاطب کر کے بتایا کہ ’سر آصف غفور کے تعاون سے ہمارے سسپنڈ  ٹوئیڑ اکاونٹ واپس ریکور ہونا شروع ہوگئے ہیں، ہم ااس کاوش پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان شاء اللہ ہر محاذ پر اپنی افواجِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے‘۔

مزید پڑھیں: ٹویٹر نے پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس معطل کر دیے، پی ٹی اے نے نوٹس لے لیا

میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہمیشہ سچائی کی جیت ہوتی ہے، ٹویٹر حکام اس معاملے پر باہمی اتفاق کے ساتھ تعاون کررہے ہیں، انشاء اللہ جلد ہی مزید پیشرفت سامنے آئے گی‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں