جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ٹویٹر نے خادم حسین رضوی کا اکاؤنٹ بلاک کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ٹویٹر نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کا اکاؤنٹ بلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی درخواست پر تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا، خادم حسین رضوی کی اشتعال انگیز تقاریر، بیانات پر ٹویٹر انتظامیہ نے اکاؤنٹ بلاک کیا۔

قبل ازیں ٹویٹر نے خادم رضوی کا اکاؤںٹ بند کرنے کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی تھی۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کو اصل چیلنج سوشل میڈیا سے درپیش ہے جہاں جعلی خبریں پھیلائی جارہی ہیں، ٹویٹر انتظامیہ سے خادم رضوی کا اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست کی تھی جو مسترد کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ خادم رضوی اور تی ایل پی نے آسیہ بی بی کی سپریم کورٹ سے بریت کے فیصلے کے خلاف لاہور، کراچی سمیت ملک بھر میں دھرنے دئیے تھے۔

خادم حسین رضوی نے لاہور میں ہونے والے دھرنے کی قیادت کی اور یکم اور دو نومبر تک ملک کے حالات کشیدہ رہے پھر حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد دھرنے ختم کردئیے گئے تھے۔

بعدازاں وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خادم حسین رضوی کے اکاؤنٹ بلاک ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’آج کے دن کچھ تو اچھا ہوا ہے‘. جمائما نے ٹویٹر انتظامیہ کے اقدام کو بھی سراہا.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں