تازہ ترین

کراچی : عید کے تیسرے روز سی ویو سے لاپتہ ہونے والی 2 بچیاں بازیاب، کس نے اغوا کیا تھا؟

کراچی : عید کے تیسرے روز سی ویو سے اغوا ہونے والی 2 بچیوں کو بازیاب کراکر 2 اغوا کار خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے عید کے تیسرے روز سی ویو سے اغوا ہونے 2 بچیوں کو بازیاب کرالیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے بتایا کہ ساؤتھ زون پولیس نے2اغواکارخواتین کوگرفتارکرلیا، گرفتارخواتین بہنیں ہیں، جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ بچیوں کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کراچی میں دو ننھی منی بچیاں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں تھیں، تین سالہ عنابیہ اور دو سالہ بشری اپنے خاندان کے ہمراہ عید کے تیسرے روز سی ویو پر پہنچی تھی۔

لاپتہ ہونے والی بچیوں کے والد کا کہنا تھا کہ دو دن دھکے کھانے اور بااثر شخص کے فون کرنے پر پولیس نے درخشاں تھانے میں مقدمہ تو درج کرلیا لیکن مدد کرنے کیلئے تیار نہیں۔

بعد ازاں لاپتہ ہونے والی بچیوں سے متعلق پولیس نے بیان جاری کیا تھا ، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تفتیشی افسر نے واقعے کی فوٹیج حاصل کر لی ہے اور ملزم کوگرفتار کرنےکےلیےاقدامات کیےجارہے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ نوٹس تمام تھانہ جات ،مختلف جگہوں پرچسپاں کیےگئے ہیں اور اشتہارات کو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -