تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

افغانستان، فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

کابل: افغانستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں افغان فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

افغان فوج کے ترجمان روح اللہ احمد زئی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایم آئی 35 چوپر صبح 11 بجے ضلع پرچمن میں حادثے کا شکار ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر صوبائی دارالحکومت سے ضلعی ہیڈ کوارٹرز کی جانب گامزن تھا کہ گر کر تباہ ہوگیا۔

فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: افغان صوبے لوگر میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 امریکی فوجی ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں افغان صوبے لوگر میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں افغان فوجی ہیلی کاپٹر فراہ میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں مسافروں اور عملے سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

طالبان نے ہیلی کاپٹر گرانے کا دعویٰ کیا تھا تاہم حکومت نے ہیلی کاپٹر حادثے کا سبب خراب موسم قرار دیا تھا، ہیلی کاپٹر حادثے میں صوبائی کونسل کے متعدد ارکان اور ایک فوجی کمانڈر ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -