تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کی فائرنگ، 21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعیداور سپاہی بشارت شہید

شمالی وزیرستان : فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعیداور سپاہی بشارت شہید ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں کہا کہ شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید پی ایم اے سے حال میں پاس آؤٹ ہوئے تھے ، شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کا تعلق وہاڑی کے علاقےبورے سے تھا۔

میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ شہید ہونیوالے 21سالہ سپاہی بشارت کا تعلق گلگت سے تھا۔


مزید پڑھیں : ڈی آئی خان میں کارروائی، قوم کا ایک اور سپوت میجراسحاق شہید


یاد رہے گذشتہ ماہ سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں کارروائی کے دوران پاک فوج کا ایک اور جوان میجراسحاق شہید ہوگیا تھا۔

اٹھائیس سال کے میجراسحاق کا تعلق خوشاب سے تھا۔

اس سے قب لرواں سال 9 اگست کو اپر دیر کے علاقے تیمرگرہ میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کے دوران میجرعلی سلمان سمیت4جوان شہید ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کی سربراہی کرنے والے میجر علی سلمان شہید کا تعلق خفیہ ادارے سے تھا جبکہ دیگر شہید جوانوں میں  حوالدار غلام نذیر، حوالداراختر، سپاہی عبدالکریم شامل تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -