کراچی: سینٹرل جیل کراچی کے دو قیدی پراسرار طور پرہلاک ہوگئے، ایک قیدی زاہد سینٹرل جیل کی بیرک میں مردہ حالت میں پایا گیا جبکہ دوسرے قیدی نصیر نے اسپتال میں دم توڑا۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل کراچی کے دو قیدی پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے، ایک قیدی زاہد سینٹرل جیل میں جبکہ دوسرا اسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق قیدی نصیر کوگزشتہ روزعدالت میں پیشی کے لیے لایا جارہا تھا کہ اس کی طبعیت خراب ہوگئی جس پر اسے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے قیدیوں میں زاہد اورنصیرشامل ہیں، زاہد اغوا برائے تاوان اورنصیرمنشیات فروشی کے الزام میں قید تھا۔
قیدیوں کی اموات میںاضافے پر عدالت کا اظہار تشویش
خیال رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں سندھ ہائی کورٹ نے جیل میں زائد ازمیعاد دواؤں کی وجہ سے قیدیوں کی اموات میں اضافہ پراظہارتشویش کرتے ہوئے آئی جی جیل، سینٹرل ،ملیر جیل سپرنٹنڈنٹ کونوٹس جاری کیے تھے۔
واضح رہے کہ 20 مارچ 2017 کو سینٹرل جیل کا قیدی سول اسپتال کراچی میں ہلاک ہوگیا تھا، جیل حکام کے مطابق گلزار مسیح کی موت بیماری کے باعث واقع ہوئی تھی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔