لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے گڑھی شاہو سے 12 سالہ بچہ نامعلوم افرد نے اغوا کرلیا،جبکہ بادامی باغ کا 14 سالہ سمیر بھی دو روز سے لاپتہ ہے.
تفصیلات کے مطابق ریلوے کالونی گڑھی شاہو کی رہائشی بارہ سالہ بلال جمعہ کی صبح گھر سے سامان خریدنے نکلا لیکن واپس نہ آیا،بلال کے اہلخانہ اس کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب ہیں.
پولیس نے معصوم بلال کے اغوا کا مقدمہ تو درج کر لیا ہے لیکن دو روز گزرنے کے باوجود بچے کا سراغ لگانے میں ناکام ہے.
دوسری جانب لاہور کے علاقے بادامی باغ کا رہائشی 14 سالہ سمیر ہفتے کی شام سے لاپتہ ہے،مغوی سمیر کے والد قیصر بخاری نے اندراج مقدمہ کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے.
قیصر بخاری کا کہنا ہے کہ سمیر کو اکیڈمی جاتے ہوئے اغواء کیا گیا،واضح رہے کہ بادامی باغ میں رواں سال میں کم عمر بچوں کے اغوا کے 9 مقدمات پہلے سے درج ہیں.
واضح رہے کہ چند روز قبل بادامی باغ سے آٹھ سال کے عمیر کی بوری بند لاش ملی تھی جسے اغوا کے بعد قتل کیا گیا.