جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ٹانک : پولیس لائنز پر دہشت گردوں کا حملہ ، 2 اہلکار شہید، ایک حملہ آور ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ٹانک : پولیس لائنز پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 4زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس لائنز پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا۔

فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا، ڈی پی اوٹانک افتخارعلی بھی پولیس لائنز پہنچ گئے ہیں۔

- Advertisement -

ڈی پی او ٹانک افتخارشاہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس لائن کی عمارت میں موجود ہوں ،دہشت گردوں کامقابلہ کر رہا ہوں، پولیس نے بہادری سے لڑتے ہوئے اب تک 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس لائن کی عمارت ابھی تک کلیئر نہیں ہوئی آپریشن جاری ہے، پولیس فورس کے حوصلے بلند ہیں،آخری دہشت گرد کےخاتمےتک لڑیں گے۔

یاد رہے 12 دسمبر کو علی الصبح چھ دہشت گردوں کے ایک گروپ نے درابن میں سیکورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا تھا تاہم چوکی میں داخل ہونے کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا گیا، جس کے بعد دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کو پوسٹ سے ٹکرا دیا اور ساتھ ہی خودکش حملہ بھی کیا گیا۔

دھماکوں کے نتیجے میں عمارت گر گئی، جس سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں، واقعہ میں 23 بہادر جوان شہید ہوئے جبکہ تمام چھ دہشت گردوں کو مؤثر طریقے سے جہنم واصل کر دیا گیا تھا۔

اس دوران ہی سیکیورٹی فورسز کے مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 25 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 27 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں