جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

وکیل کی سیکیورٹی پر معموردو پولیس اہلکارقتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف وکیل کی سیکیورٹی پرمعموردو پولیس اہلکار نامعلوم ٹارگٹ کلرزکی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق آج بروزمنگل حیدری کے علاقے میں نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔

مقتولین کی شناخت اسلم اورشاہ نواز کےنام سے ہوئی۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پولیس اہلکار وکیل توقیررندھاوا کے گھرکی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ توقیر رندھاوا کے والد نعمت رندھاوا کو صحافی ولی بابرکیس کی پیروی کے دوران قتل کردیا گیا تھا۔

پولیس نے جائے وقوعہ کے ثبوت و شواہد اکھٹے کرلئے ہیں، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پسٹل کے چار خول بھی ملے ہیں۔

آئی جی سندھ نے انکشاف کیا کہ پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والے گروہ کی نشاندہی ہوگئی ہےاور جلد ہی یہ گروہ قانون کے شکنجے میں ہوگا۔

یاد رہے کہ رواں سال کراچی میں پولیس اہلکاروں پر حملے کے واقعات میں تیزی آئی ہے اور اب تک انہتر پولیس اہلکار ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں