جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

ٕپاکستان سے ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی چھن جانے کا خدشہ، 2 ممالک پر تولنے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ دو ممالک پاکستان کو ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی سے محروم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سینیٹر سلیم سیف اللہ خان کا کہنا تھا کہ سری لنکا اور بنگلادیش ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی پاکستان سے لینے کی کوشش کررہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے سری لنکا اور بنگلادیش کو میزبانی مانگنے سے متعلق جواب دے دیا اور بتایا کہ ہم پاکستان کو ایونٹ کی میزبانی سے کسی صورت محروم نہیں ہونے دیں گے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’ساؤتھ ایشین گیمز رواں سال کے آخر میں شیڈول ہے، ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں میں پاکستان کا نام بھی شامل ہے، پاکستان صرف ایک ڈیوس کپ ٹائی ہارے کا انعقاد مارچ انعقاد کیا جائے گا‘۔

سینیٹر سلیم سیف اللہ خان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کا دیگر ممالک سے موازنہ کیسے کیا جاسکتا ہے کیون کہ ترکی کو سالانہ ایک ملین یورو ٹینس کی بحالی کے لیے ملتے ہیں جبکہ تھائی لینڈ میں ٹورنامنٹس کے لیے ایک ملین ڈالرز خرچ کیے جاتے ہیں‘۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’دو سال سے فنڈز کی کمی ہے، جس کی وجہ سے ہم زیادہ ایونٹس منعقد کروانے سے قاصر ہیں، پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) ایک کھلاڑی پر ہزاروں ڈالرز خرچ کرنے کی طاقت نہیں رکھتی‘۔

ایک سال کا جواب دیتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’اعصام الحق جیسا کھلاڑی دوبارہ پیدا نہیں ہوسکتا ہے، خوش قسمتی ہے کہ وہ معاشی طور پر مضبوط ہے‘۔

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں