منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

‘الیکشن کمیشن اور 2 مجرم خاندانوں نے ای وی ایم کی کیوں مخالفت کی؟ پتن کی رپورٹ نے پھر ثابت کردیا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اور 2 مجرم خاندانوں نے ای وی ایم کی کیوں مخالفت کی؟ پتن کی رپورٹ نے پھر ثابت کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پتن کی رپورٹ نےایک مرتبہ پھرثابت کردیا، متعصب الیکشن کمیشن کیطرح 2 مجرم مافیا خاندانوں نےای وی ایم مخالفت کیوں کی، ای وی ایم سے دھاندلی کے 163 طریقوں میں سے 130سے چھٹکارا پایا جا سکتا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے ڈر ہے پی ڈی ایم جو دھاندلی کےفن میں کمال رکھتی ہے، آزادانہ و منصفانہ انتخابات نہیں چاہتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں