کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار زخمی ملزمان شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے اور پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور چھ چھینے گئے موبائل فونز برآمد کر لیے۔
پولیس کے مطابق ملزمان شام کے وقت ٹریفک جام میں شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے، انہوں نے کئی وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔
چند روز قبل شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے منزل پمپ کے قریب ٹریفک جام کے دوران اکیلے ملزم کی دیدہ دلیری سے شہریوں کو لوٹنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اکیلا ملزم کار سواروں کو لوٹتا رہا۔ ممکنہ طور پر ملزم کے دیگر ساتھی بھی قریبی موجود تھے۔ ایک کار سوار نے گاڑی بھگائی لیکن ٹریفک جام میں پھنس گیا۔ ملزم نے کئی شہریوں کو لوٹا اور اطمینان سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔