تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

بھارت میں چند گھنٹوں کی بچی اسکروڈرائیور کے متعدد وار سے قتل

نئی دہلی : بھارت میں لڑکیوں سے پھر جینے کا حق چھینا جانے لگا، بھوپال میں دو دن کی بچی کو 100 دفعہ اسکروڈرائیور گھونپ کر قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پڑوسی ملک بھارت میں دور جدید میں بھی لڑکیوں کو پیدائش کے بعد ہی زندہ دفن کرنے، قتل کرنے اور پھینک دینے کا سفاکانہ رواج موجود ہے، گزشتہ روز بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر بھوپال میں ایسا ہی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

بھوپال میں درندوں نے چند گھنٹے قبل پیدا ہونے والی بچی کو اسکروڈرائیور کے متعدد وار کرکے قتل کیا گیا ہے۔

بھوپال میں ایک مندر کے قریب سے کمبل میں لپٹی ہوئی دو دن کی بچی مردہ حالت میں ملی تھی، جسے دیکھ کر لگ رہا تھا جیسے جنگلی جانور نے حملہ کرکے مارا ہے لیکن جب پورسٹ مارٹم ہوا تو پتہ چلا کہ بچی کو 100 دفعہ اسکرو ڈرائیور گھونپ کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس ابھی تک یہ پتہ چلانے میں ناکام ہے مقتولہ کون ہے تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مجرمان تک رسائی کی کوشش کررہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر بھوپال میں اسی روز الگ الگ مقامات سے دو دیگر شیر خوار بچیوں کی لاشیں برآم ہوئیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -