تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

امریکا:‌یوگا اسٹودیو میں فائرنگ، دو افراد ہلاک

واشنگٹن : امریکی شہر تہلسی کے یوگا اسٹودیو میں مسلح شخص کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے، حملہ آور نے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر تہلسی میں واقع یوگا اسٹودیو میں ایک نامعلوم شخص داخل ہوا اور اندر موجود لوگوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کئی افراد لقمہ اجل بن گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نامعلوم مسلح شخص کی یوگا سینٹر کی عمارت میں فائرنگ کے باعث دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے۔

امریکی پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور پستول لیے شاپنگ سینٹر میں واقع یوگا اسٹودیو میں اکیلا داخل ہوا تھا تاہم ابھی تک حملے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح شخص نے یوگا اسٹودیو میں شہریوں پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ افسوس ناک واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا تاکہ متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جاسکے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہے۔

سٹی کمشنر اسکاٹ میڈوکس کا کہنا تھا کہ میں نے زندگی میں کچھ افسوس ناک واقعات دیکھے ہیں لیکن یہ سب سے المناک حادثہ تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ایک مسلح شخص نے شہر پٹس برگ میں واقع یہودی عبادت گاہ میں داخل ہوا کر اندر موجود تمام افراد کو یرغمال بنالیا تھا بعد ازاں حملہ آور نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں‌ 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -