اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

شارجہ: رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 2 افراد ہلاک، 3 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ: متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات شارجہ کے علاقے میسلون میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، آگ نے قریب عمارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک و زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں ایشیائی خاتون اور بچہ شامل ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے سمن اور ال مینا سے مزید فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے جس کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عمارت میں 30 افراد رہائش پذیر تھے جنہیں ریسکیو کرلیا گیا ہے تاہم حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

یہ پڑھیں: شارجہ میں آتشزدگی‘ دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق

واضح رہے کہ رواں برس فروری میں بھی شارجہ کی کثیر المنزلہ عمارت کے اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں ایک پاکستانی خاتون، ایک بھارتی مرد اور عرب خاتون شامل تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں