منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

خیبرپختونخوا، تدریسی اسپتال میں 2 ڈاکٹرز احتجاجاً مستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخوا کے بڑے تدریسی اسپتال میں سینئر خاتون ڈاکٹر سمیت 2 ڈاکٹرز مستعفی ہوگئے، ایسوسی ایٹ پروفیسر عائشہ مفتی نے استعفیٰ اسپتال انتظامیہ کو دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے بڑے تدریسی اسپتال کی سینئر خاتون ڈاکٹر سمیت دو ڈاکٹرز مستعفی ہوگئے، ڈاکٹر عائشہ مفتی کا کہنا ہے کہ اسپتال کرونا وبا کے لیے تیار نہیں، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کرونا سدباب کے لیے انتظامات نہیں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ طبی عملے کو اعتماد میں لیے بغیر فوری اقدامات اٹھائے گئے، انتہائی نگہداش کو صرف 6 کنسلٹنٹ چلا رہے ہیں، آئی سی یو میں نرسنگ اسٹاف کی کمی ہے۔

دوسری جانب استعفے پر مشاورت جاری ہے، امید ہے کہ ڈاکٹر عائشہ مفتی اپنا استعفیٰ واپس لے لیں گی۔

علاوہ ازیں ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عائشہ کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں کیا گیا، اسپتال انتظامیہ سے ان کے مذاکرات جاری ہیں، نہیں چاہتے اسپتال ایک قابل ڈاکٹر سے محروم ہوجائے۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے حالات سنگین ہیں، مریضوں کو ہر ممکن سہولیات دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

ترجمان ایل آر ایچ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش اور غلط بیانی سے کام لیا ہے، انتظامیہ نے پرانی عمارت کے ساتھ کرونا کمپلیکس پر بھی کام شروع کیا، کرونا سے نمٹنے کے لیے الگ کمپلیکس تیار کرنا مشکل کام ہوتا ہے۔

ایل آر ایچ ترجمان نے مزید کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر کرونا کے مریضوں کے لیے نیا کمپلیکس کھول دیا گیا تھا، نیا کمپلیکس 220 بیڈز پر مشتمل ہے جس میں ہر بیڈ کے ساتھ آکسیجن ہے جبکہ مستعفی ڈاکٹرز کے ساتھ کئی میٹنگز کی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں