کراچی : ایکسپو سینٹر میں بغیر ویکسین لگائے سلپس دینے والے 2 ملازمین کو گرفتار کر کے سپروائزر ایکسپو سینٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹرمیں بغیر ویکسین لگائے سلپس دینے والے 2 ملازم گرفتار کرلیا گیا ، خاکروب شہباز مسیح اورڈیٹا انٹری آپریٹر اختر علی کوجیل بھیج دیا ہے۔
عزیزبھٹی تھانے میں سپروائزر ایکسپو سینٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، سپر وائزروجاہت علی کا کہنا ہے کہ میں حسب معمول ویکسین نیشن کے کاموں کی نگرانی کررہا تھا، رات گئے خاکروب کو ایک شخص کے ہمراہ پایا تو معلومات لیں۔
سپروائزر کے مطابق اخترعلی کے ہاتھ سلپ اور 22 شناختی کار ڈ کی کاپیاں تھیں، اختر علی نے بتایا وہ خاکروب کیساتھ ملکرجعلی ویکسی نیشن سلپ بناتا ہے، بغیر ویکسین سلپ بنانے کے لوگوں سے پیسے لیے جاتے ہیں۔
وجاہت علی نے کہا کہ شہباز مسیح سے بھی 14ویکسی نیشن سلپ اور 15 شناختی کارڈ برآمد کیے، ملزمان سےمجموعی طور پر37 شناختی کارڈ کی کاپیاں برآمد ہوئیں۔
سپروائزر کا کہنا تھا کہ دونوں کے قبضے سے جعلی 18ویکسی نیشن سلپ بھی برآمد ہوئیں ، ملزمان کواسٹاف کے ہمراہ پکڑ کر تھانے لایا گیا، کارروائی کی درخواست کی۔