اتوار, جون 29, 2025
اشتہار

راولپنڈی: سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے 2 جعلی وکیل گرفتار، مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی میں جوڈیشل کمپلیکس میں پریکٹس کرنے والے دو جعلی وکیلوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ملزمان وسیم تھیم اور محمد حنیف کی سرگرمیاں مشکوک ہونے پر ایگزیکٹو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا، ملزمان خود کو وکیل ظاہر کرتے اور سادہ لوح شہروں کو لوٹتے تھے۔

ملزمان بطور جعلی وکیل مختلف مقدمات میں عدالتوں میں پیش ہوتے رہے، وہ کسی بھی بار کونسل میں بطور وکیل رجسٹرڈ نہیں ہیں، ملزمان وکالت کا لائسنس اور دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں: چرب زبانی سے ججز کو بیوقف بناکر26 مقدمات جیتنے والا جعلی وکیل!

درج مقدمے میں کہا گیا کہ ملزمان جعلی دستاویزات تیار کر کے عدالتوں میں پیش ہوئے اور وکالت جیسے پیشے کو بدنام کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ملتان میں پولیس نے شکایت پر ملتان ڈسٹرکٹ بار سے خاتون کو ٹھگنے والے جعلی وکیل گرفتار کیا تھا، امین الرحمان نامی شخص نے جعلی وکیل بن کر خاتون سے 60 ہزار روپے کیس فیس وصول کی تھی۔

ابن سینا اسپتال کے قریب رہایش پذیر خاتون معراج کنول نے امین الرحمان کو اپنے بیٹے کی رہائی کیلیے فیس دی تھی، بیٹا رہا نہ ہونے پر کچہری جا کر خاتون نے سعید احمد بھٹہ ایڈووکیٹ کو شکایت کر دی۔

خاتون کی شکایت پر ڈسٹرکٹ بار کا ریکارڈ چیک کیا گیا تو مذکورہ وکیل کا کوئی ریکارڈ نہ ملا، پولیس تھانہ گلگشت نے اطلاع پر امین الرحمان نامی جعلی وکیل کو ساتھی آصف سمیت حراست میں لے لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں