منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

دو سخت سیاسی حریفوں کی آج ایک ہی عدالت آمد ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

آج موجودہ سیاست کے دو سخت ترین حریف سابق وزیراعظم عمران خان اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اسلام آباد ہائیکورٹ آئیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کی موجودہ سیاسی تاریخ کے دو سخت ترین حریف پی ٹی آئی سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر مریم نواز آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں آمد ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان بطور سیاسی جماعت کے سربراہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کریں گے۔

- Advertisement -

دوسری جانب ن لیگی رہنما مریم نواز ایون فیلڈ ریفرنس میں بطور ملزم اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گی۔

دو بڑے سیاسی رہنماؤں کی اسلام آباد ہائیکورٹ آمد کے موقع پر دونوں سیاسی جماعتوں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں کے بھی مدمقابل آنے کا امکان ہے، صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں