اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں اسلحے کی دکان پر ڈکیتی مزاحمت کے نتیجے میں دکاندار جاں بحق اور 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے کورال تھانے کی حدود میں تین اسلحہ بردار افراد دکان میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے اور انہوں نے عملے کو یرغمال بنایا۔
دکاندار نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے اُس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا جبکہ قریب میں موجود بینک کے گارڈ نے معاملے کو دیکھتے ہوئے ڈاکوؤں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق دوران ڈکیتی مزاحمت پر دکان کا مالک جاں بحق ہوا جبکہ ڈاکو ہلاک ہوا، ہلاک ڈاکو کے ساتھی فرار ہوئے تو گاڑی حادثےکاشکارہوئی، جس پر انہوں نے شہری سے گاڑی چھینی اور اسلحہ منتقل کیا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا کریک ڈاؤن، 154 ملزمان گرفتار، مقدمات درج
انہوں نے بتایا کہ قریب موجود بینک میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 1ڈاکوہلاک اور 1زخمی ہوا جبکہ جوابی فائرنگ میں بینک گارڈ زخمی ہوا۔ پولیس نے متاثرہ افراد کو قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا جبکہ ایک مفرور ڈاکو کی تلاش کا عمل شروع کردیا گیا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے دو روز قبل ہفتہ وار کارکردگی کی رپورٹ جاری کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے جرائم میں ملوث 154 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر تمام پولیس افسران کو کریک ڈاون کرنے کے احکامات جاری کیے تھے اور ملزمان کی ہر صورت گرفتاریوں کی ہدایت بھی کی تھی۔
وفا قی پولیس نے مختلف علاقوں میں ہونے والی ڈکیتی ،راہزنی، نقب زنی ، چوری ،کارو موٹر سائیکل چوری سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث 154 ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے 1 کروڑ 16 لا کھ 66ہزار 730 روپے کا مسروقہ سامان برآمد ہوا جس میں اسلحہ و ایمونیشن، منشیات ، زیو رات ، مو با ئل فون و دیگر شامل تھے۔ پولیس نے کریک ڈاؤن میں 41 اشتہاری ملزمان بھی گرفتار کیے تھے۔