پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

دو لڑکیاں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنی جان گنوا بیٹھیں

اشتہار

حیرت انگیز

دو لڑکیاں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے موت کے منہ میں چلی گئیں، ان کی زندگی کی آخری لمحات کی ویڈیو بھی انھوں نے خود ہی ریکارڈ کی۔

کولمبیا میں دو موٹر سائیکل سوار لڑکیاں حادثے شکار ہوکر اپنی جان گنوا بیٹھیں، ان کے دنیا سے جانے کے آخری لمحے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے کافی خوش ہیں مگر اگلے ہی لمحے بائیک درخت سے ٹکرا جاتی ہے۔

دونوں لڑکیاں اس حادثے میں جاں بحق ہوگئی جبکہ یہ واقعہ کولمبیا کے علاقے کوئنڈیومیں پیش آیا۔ حادثے سے کچھ دیر قبل کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے 19 سالہ کیتھرین کیوبیوس موٹر سائیکل چلا رہی ہے، اسکی سہیلی 19 سالہ سیلینا ویلنٹینا اس کے پیچھے بیٹھی ہے۔

’پیئبلو تاپاو‘ قصبے سے ’مونٹی نیگرو‘ جاتے ہوئے دنوں بائیک پر ویڈیو ریکارڈ کرہی تھیں، دنوں نے اس دوران ہیلمنٹ بھی نہیں پہنا تھا۔

لڑکیاں موٹرسائیکل پر شور مچاتی رہیں اور موبائل فون کے کیمرے کی طرف دیکھ کر چیختی رہیں اور مسکراتے ہوئے بھی نظر آئیں۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں لڑکیاں تیز رفتاری سے موٹرسائیکل چلاتے ہوئے اچانک کیمرے سے غائب ہوجاتی ہیں۔

جائے حادثہ سے گزرتے ہوئے راہ گیروں اور ڈرائیوروں نے دونوں لڑکیوں کو زمین پر پڑے دیکھا، جائے وقوع پر ہی انھیں مردہ قرار دیا گیا۔ مذکورہ واقعہ 26 مئی کو پیش آیا جبکہ ویڈیو گذشتہ جمعہ کو آن لائن شیئر کی گئی۔

کوئنڈیو حکام نے مئی میں موٹر سائیکل سواروں کی کم از کم 10 اموات ریکارڈ کی ہیں۔ مونٹی نیگرین حکام نے حادثے کی وجہ نہیں بتائی لیکن اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ آیا سڑک کی حالت یا موٹر سائیکل کی رفتار اس حادثے کی وجہ بنی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں