پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

لوگوں سے شرارتیں کرنے والے ’2 بدتمیز بکرے‘ پکڑے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں پولیس نے دو ایسے بکروں کو پکڑ لیا جو پیدل چلنے والوں کا پیچھا کرکے انہیں تنگ کررہے تھے۔

اس حوالے سے کینٹ پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ یہ دونوں بکرے گزشتہ روز لوگوں کا پیچھا کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں کہ یہ کہاں سے آئے ہیں تاہم دونوں بکروں کو شہر کے شمال میں دیکھا گیا تھا اور انہیں عوام کے ساتھ برا رویہ اختیار کرنے پر قابو کرلیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kent Police (@kentpolicewa)

- Advertisement -

پولیس نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی لکھا کہ ہمیں غلط مت سمجھیں، یہ دونوں بکرے بہت پیارے ہیں لیکن لوگوں یا بکروں کے لیے دوسروں کا پیچھا کرنا ٹھیک نہیں ہے۔

محکمہ پولیس نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ انہوں نے ان شرارتی بکروں سے ان کے جارحانہ رویے کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی تو جس پر "ایک نے ممیاتے ہوئے جواب دیا کہ وہ بس ’آج کچھ برا سا محسوس کر رہا تھا‘۔'”

خبر کے مطابق بکروں کو ان کے "جرائم” پر کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا بلکہ انہیں بہت احتیاط سے کنگ کاؤنٹی اینیمل شیلٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں حکام ان کے مالک کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں