تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 صحافیوں کا قتل

نئی دہلی: بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران دو مختلف واقعات میں دو صحافیوں کو گاڑی اورٹرک کے ذریعے کچل کر قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ سے 50 میل کے فاصلے پربھوجپور میں اخبار کے رپوٹر نوین نیسچل موٹرسائیکل پرسوار تھے کہ ان پرگاڑی چڑھا دی گئی جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گئے۔

بھوجپورپولیس کے مطابق مقتول صحافی کے بھائی کی جانب سے شکایت پرگاؤں کے سابق سربراہ محمد ہارسو کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسرا واقعہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں پیش آیا جہاں ٹی وی سے منسلک صحافی سندیپ شرما کو ٹرک چڑھا کر کچل دیا گیا۔

مدھیا پردیش میں قتل ہونے والے سندیپ شرما ریب بجری کی غیرقانونی تجارت کے حوالے سے اپنے ٹی وی کے لیے تفتیشی رپورٹ بنا رہے تھے اور صحافی نے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا تھا کہ انہیں ریت مافیا قتل کرسکتی ہے۔

بھارت میں پولیس، سیاست دانوں اور گینگز کی جانب سے صحافیوں کو ہراساں کرنے، دھمکانے کے واقعات اکثرپیش آتے رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا کی بڑی جمہوریت کے دعویدار ملک بھارت میں سال 2017 میں بھارت میں 3 صحافیوں کو قتل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 7 فروری کو بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں نامعلوم افراد نے مسلمان صحافی عابد علی کو ان کے گھر کے باہر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

بھارت: سچ لکھنے کی پاداش میں خاتون صحافی قتل

واضح رہے کہ گزشتہ سال 6 ستمبرکو بھارتی ریاست بنگلور سے تعلق رکھنے والی سینئر خاتون صحافی گوری لنکیش کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشلمیڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -