تہران: ایران میں جنگی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لڑاکا طیارہ ایف سیون ایران کے وسطی شہر اصفہان میں قائم اناراک تربیتی مرکز میں گر کر تباہ ہوا، جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار دونوں پائلٹ ہوگئے۔
ابتدائی طور پر حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
خیال رہے کہ ایران کے پاس موجود طیارے کافی پرانے ہیں، جس کی وجہ سے حادثات پیش آنے کے واقعات عام ہیں، ایران کی ایئر فورس کے پاس امریکہ کے بنائے گئے طیارے ہیں جو 1979 کے ایران انقلاب سے پہلے خریدے گئے تھے۔
اس سے قبل فروری میں بھی ایک ایرانی لڑاکا طیارہ تبریز شہر کے فٹبال گراؤنڈ میں گر کر تباہ ہوا تھا جس میں دونوں پائلٹ اور زمین پر موجود ایک عام شہری ہلاک ہوگیا تھا۔