ڈیرہ غازی خان : صوبہ پنجاب کےشہرڈیرہ غازی خان میں ٹرالراوربس میں تصادم کے نتیجےمیں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب کے شہرڈیرہ غازی میں انڈس ہائی وے پر اڈا پتافی کےقریب ٹرالر اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 9افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کےمطابق ڈیرہ غازی خان حادثےمیں زخمی ہونے والےافراد کواسپتال منتقل کیاجارہاہے۔
ساہیوال میں بس اور ٹرالر میں تصادم‘4افراد جاں بحق
خیال رہےکہ رواں سال جنوری میں صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں یوسف والا کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 20افراد زخمی ہوگئے تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےحادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سےتعزیت کا اظہارکیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیےدعا کی تھی۔
جامشورو کےقریب ایمبولینس اور ٹرالر میں تصادم‘5افراد جاں بحق
یاد رہےکہ رواں سال 7جنوری کو صوبہ سندھ کے شہر جامشورو کے قریب ایمبولینس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔