جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

کراچی میں کار پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے گارڈن دھوبی گھاٹ کے قریب نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ مشہور کشتی مسجد کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک کار کو نشانہ بنایا، مسلح افراد نے گاڑی میں سوار 2 افراد کو گولیاں مار دیں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا نشانہ بننےوالی گاڑی میں 3 خواتین بھی موجودتھیں جس میں سے 2خواتین مقتولین کی بیویاں اور تیسری خاتون رشتے دار تھی۔

- Advertisement -

پولیس کے بقول گاڑی میں سوار کسی شخص سے لوٹ مار نہیں کی گئی جب کہ مقتولین کی شناخت مجیب اور انس کے ناموں سے ہوئی، مقتولیں آپس میں چچا بھتیجا ہیں جو کہ حب سے کراچی آرہے تھے۔

پولیس نے لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کر دیا ہے اور جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کر کے متاثرہ فیملی کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں