منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

آسمانی بجلی سے دو کسان ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں دو شہری ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے ایک گاؤں میں جمعرات کے روز آسمانی بجلی گرنے کے دو علیحدہ علیحدہ واقعات رونما ہوئے۔

آسمانی بجلی گرنے کا پہلا واقعہ موضع یالگی کیمبھاوی میں پیش آیا،  جہاں کھیتوں میں کام کرنے والا 25 سالہ  ذاکر انور نامی کسان بجلی گرنے سے بھسم ہوا۔

نوجوان کو جب اسپتال پہنچایا گیا تو ڈاکٹرز نے اُس کی موت کی تصدیق کی۔ اس ضمن میں کیمبھاوی پولیس اسٹیشن میں نے نوجوان کی موت کا پرچہ درج کرلیا ہے۔

بجلی گرنے کا دوسرا واقعہ موضع کینکال سعیدہ پور ضلع یادگیر میں پیش آیا، جہاں بارش کے دوران کھیت میں کام کرنے والے 45 سالہ کسان پر بجلی گرے جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق بارش سے بچنے کے لیے وہ ایک درخت کے نیچے پناہ حاصل کی ہوئی تھی، عین اسی وقت بجلی گر پڑی اور وہ برسر موقع ہلاک ہو گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں