پاکپتن : شدید دھند کے باعث تیز رفتار بس نے اسکول جانیوالے طالبعلموں کی موٹر سائیکل کچل ڈالی، حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن کے عارف والا روڈ پر تیز رفتار بس نے شدید دھند کے باعث سکول جانیوالے طالبعلموں کی موٹر سائیکل کو کچل دیا، افسوسناک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں طالبعلم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونیوالی شناخت 13 سالہ سانول اور 16 سالہ شہزاد کے نام سے ہوئی ہے،دونوں طالبعلموں سگے بھائی بتائے جاتے ہیں جو چک شفیع سے پاکپتن آرہے تھے،ریسکیو نے دونوں بھائیوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
خیال رہے لاہورسمیت پنجاب کے کئی شہردھند کی لپیٹ میں ہیں اور قومی شاہراہ پرمختلف مقامات پر حد نگاہ صفر ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ شہری اسموگ لائٹس کااستعمال کر یں اور تیزرفتاری سےپرہیزکریں اور اگلی گاڑی سےفاصلہ رکھیں۔
مزید پڑھیں : پاکپتن میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 9 افراد جاں بحق
یاد رہے پاکپتن روڈ پر تیز رفتار ٹرک اور بس میں تصادم ہوا تھا حادثے میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے ، ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کی شکار بس قصور سے ملتان جا رہی تھی۔
اس سے قبل بھی سیالکوٹ میں پسرور روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئےتھے ، متوفیان کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔