ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

کویتی فوج کے دو اہلکار جان سے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کویت اور امریکا کی مشترکہ جنگی مشقوں کے دوران کویتی فوج کے دو اہلکار جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنگی مشقوں کے دوران مرنے والوں میں سارجنٹ احمد فرحان اور سارجنٹ مساعد ضاحی صالح شامل ہیں، دو اہلکار کارپورل انور رضوان اور کارپول مطلق مبارک زخمی ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق کویتی فوج کا کہنا ہے کہ مشترکہ مشق ڈیزرٹ آبزرور 4 کے دوران واقعے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تیکنیکی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ الصباح کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ٹیم بدھ کی شام پیش آنے والے واقعہ کی وجوہ کا تعین کرے گی۔

بیان کے مطابق کویتی وزیر دفاع نے الادیرع کے علاقے میں فوجی مشق کے مقام کا دورہ کیا۔ کویتی، امریکی مشترکہ مشق کا مقصد دونوں ملکوں کی فورسز کے درمیان مشترکہ فوجی تعاون کو بڑھانا ہے۔

دوسری جانب کویت میں حکام کی جانب سے 4135 خواتین سمیت 4141 افراد کی شہریت ختم کردی گئی ہے۔ کویتی کابینہ کی منظوری کے بعد شہریت واپس لینے کا حکم نامہ جاری کیا گیا۔

سعودی عرب میں 3 غیر ملکی خواتین گرفتار، وجہ سامنے آگئی

کویتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ شہریت سے محروم افراد کو وہ تمام مراعات حاصل ہوں گی جو پہلے تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں