انسداد منشیات عدالت نے 21 کلو منشیات کے الزام میں گرفتار 2 وکلاء کو بری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج نے گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد کیس کا فیصلہ سنایا۔ زیر حراست ملزمان کو جیل سے لاکر عدالت پیش کیا گیا۔
اے این ایف نے بتایا کہ ملزمان کو قصور سے منشیات سمیت گرفتار کیا گیا ، اے این ایف نے استدعا کی کہ ملزمان کو سزا کا حکم جاری کیا جائے۔
- Advertisement -
ملزمان کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف مال مقدمہ بھی عدالت پیش نہیں کیا گیا ، ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔
ملزمان کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ملزمان کو مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دے ملزمان میں شاہد بیگ اور ساجد علی کو بری کرنے کا حکم دیا۔