منگل, جون 18, 2024
اشتہار

ایلیٹ فورس کے اہلکار نے فائرنگ کر کے 2 وکیلوں کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اٹک: ضلع کچہری میں ایلیٹ فورس کے اہلکار نے فائرنگ کر کے2 وکیلوں کو قتل کردیا، قاتل کو گرفتار کر کے تھانہ اٹک سٹی منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹک کی ضلع کچہری میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، جس کے نتیجے میں دو وکیل شدید زخمی ہوئے۔

زخمی ہونے والوں دونوں وکلا کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کیا گیا دونوں وکلاء زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ، جس میں ممبر پنجاب بار کونسل سابق قانون دان ذوالفقارمرزا شامل تھے۔

- Advertisement -

ترجمان اٹک پولیس نے بتایا کہ قاتل ایلیٹ فورس اٹک کا ملازم سید انتظار حسین شاہ ہے، قاتل ایلیٹ فورس کی وردی میں ملک اسرارِ احمد کے چیمبر میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

حکام کا کہنا تھا کہ قاتل کو گرفتار کر کے تھانہ اٹک سٹی منتقل کردیا گیا ہے۔

ضلع کچہری اٹک میں باوردی پولیس اہلکار کے ہاتھوں دو سنئیر وکلاء کے قتل کے بعد ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان ضلع کچہری پہنچے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

قتل ہونے والے وکلاء کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک میں پوسٹ مارٹم کی تیاری کی جا رہی ہے، جہاں وکلاء کی کثیر تعداد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں موجود ہے۔

اٹک پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ۔ضلع کچہری اٹک میں ہونے والے ناخوشگوار واقع میں ایلیٹ فورس اٹک کے اے ایس آئی انتظار شاہ نے سابقہ رنجش کی بناء پر ایڈوکیٹ ملک اسرار پر فائرنگ کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وجہ عناد یہ تھی کہ اے ایس آئی کو رنج تھا کہ فیملی کورٹ میں چلنے والے کیس میں ایڈوکیٹ ملک اسرار کی وجہ سے ہی اسے اپنی بیوی کو طلاق دینا پڑی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردارغیاث گل خان نےاس ناخوشگوار واقع کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور غفلت اور لاپرواہی برتنے پر انچارج ایلیٹ فورس اٹک ا ور محرر ایلیٹ فورس اٹک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ضلع کچہری اٹک میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 02 وکلا کے ہلاک ہونے کامعاملہ پروزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر آئی جی پنجاب نے فوری نوٹس لیا ہے۔

جس میں بتایا گیاہے کہ اٹک پولیس نے فائرنگ میں ملوث اے ایس آئی انتظار کو فوری گرفتار کر لیا، جس کو قرار واقعی سزا دینے کے لئے کاروائ شروع کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں