اوکاڑہ : جھولا گرنے سے دو چھوٹی بچیاں موت کے منہ میں چلی گئیں، پولیس نے دو بچیوں کی اموات کا مقدمہ درج کرکے جھولے کے مالک عجب خان کو حراست میں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اوکاڑہ میں جھولا گرنے سے دو چھوٹی بچیاں موت کے منہ میں چلی گئیں، گزشتہ سال پی ایس کیو سی اے نے جھولوں کی سرٹی فکیشن لازمی قراردی ہے لیکن انتظامیہ نےسرٹیفیکیٹ کے بغیر جھولوں کی اجازت دی تو ڈی سی کو گرفتارکرنا چاہیے اور اگر کوالٹی سرٹیفیکیٹ تھا توپی ایس کیوسی اے کے ذمہ داران کو پکڑیں۔
اوکاڑہ میں جھولا گرنےسےدوچھوٹی بچیاں موت کے منہ میں چلی گئیں،پچھلے سال PSQCA نےبچوں کے جھولوں کی کوالٹی سرٹیفیکیشن لازمی قراردی تھی اگر اوکاڑہ کی انتظامیہ نےکوالٹی سرٹیفیکیٹ کےبغیر جھولےلگانے کی اجازت دی توDCکو گرفتار کرنا چاہئے اوراگر سرٹیفیکیٹ تھا توPSQCA کے ذمہ داران کو پکڑیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 24, 2021
دوسری جانب اوکاڑہ میں جھولاگرنے سے دو بچیوں کی اموات کا مقدمہ درج کرلیاگیا ، صدر پولیس نے 5نامزد 2نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جبکہ پولیس نے جھولے کے مالک عجب خان کو حراست میں لے لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق دونوں بچیوں کا تعلق سندھ سے تھا۔