جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

ریچھ کی پش اپس لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر اکثر ایسی چیزیں دیکھنے کو ملتی ہیں جس سے ذہن میں طرح طرح کے سوالات جنم لیتے ہیں۔ وائرل ہونے والی اس ویڈیو کا معاملہ بھی کچھ ایسا ہی ہے۔

ٹوئٹر پر ایک ویڈیو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں دو لوگ کسی جنگل میں ورزش کر رہے ہیں جب کہ ان کے عقب میں ریچھ اپنی دھن میں مگن ہے، ریچھ کو درخت کی شاخ پکڑ کر پش اپس لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

صارفین کے ذہنوں میں سوالات نے اس وقت جنم لیا جب ورزش کرنے والوں کا دھیان اتنے قریب موجود ریچھ کی طرف نہیں گیا اور دونوں اپنے مشق میں مگن رہے۔ حیرت کی بات یہ ہے ریچھ نے حملہ نہیں کیا۔

- Advertisement -

اس کلپ کو ٹوئٹر پر @platini954 نامی صارف نے شیئر کیا  اور اسے اب تک 28 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ ویڈیو کہاں بنائی گئی اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں، لیکن کلپ دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔

اس سے قبل جنوری میں ایک ویڈیو وائرل  ہوئی تھی جس میں امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شخص  کو اپنے پالتو کتوں کو بچانے کے  لیے جنگلی  ریچھ سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

والٹر ہیکوکس کے رنگ کیمرے سے لی گئی ڈرامائی ویڈیو میں اس شخص کو اپنے تین کتوں کے ساتھ آنگن پر اس وقت دکھایا گیا جب ایک کالا ریچھ پالتو جانوروں کے دروازے پر رینگتا ہوا خطرناک حد تک کتوں کے قریب آ رہا تھا۔

اس وقت والٹر نے بڑی ہمت کا مظاہرہ کیا اور  ریچھ کی طرف لپکا، اسے اپنے گھر سے باہر نکال دیا۔ والٹر ایک باڑ کا استعمال کرتے ہوئے ریچھ کو باہر سے پھنسانے میں کامیاب ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں