ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ہاتھی نے سیلفی لینے والوں کی دوڑیں لگوادیں، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ہاتھی نے سیلفی لینے والے سیاحوں کی دوڑیں لگوادیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارت کے باندی پورا نیشنل پارک میں سیاح جیسے ہی سیلفی بنانے کے لیے گاڑی سے اترے تو ہاتھی ان کے پیچھے لگ گیا جس کے بعد سیاحوں کی دوڑیں لگ گئیں۔

وائرل ویڈیو میں دونوں افراد کو بھاگ کر اپنی جان بچاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

ہاتھی سے بچنے کے لیے بھاگتے بھاگتے ایک شخص گر پڑا جسے ہاتھی نے لاتیں بھی ماریں لیکن پھر اس کی جان بخش دی۔

وائرل ویڈیو نے ایک بار پھر جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے جنگلاتی علاقوں میں پابندیوں کے نفاذ پر سوال اٹھادیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جنگل کے علاقے میں کار سے باہر نکلنے پر دونوں افراد کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا، ایک شخص نے کہا کہ وہ شخص بہت خوش قسمت ہے جو باندی پورا وائناد ٹائیگر ریزرو میں ہاتھیوں کے حملے سے بچ گیا۔

ایک اور صارف اگر آپ جنگلی حیات کے ساتھ کھیلتے ہیں تو آپ کو موقع نہیں ملتا یہ صرف خوش قسمتی ہے کہ وہ بچ گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں