منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

ایم کیوایم سے معاہدہ، سندھ کابینہ سے 2 وزرا کو فارغ کئے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم کیوایم پاکستان سے معاہدے کے تحت سندھ کابینہ سے 2 وزرا کو فارغ کئے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد ایم کیوایم کو سندھ حکومت میں شامل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اورایم کیوایم پاکستان کے درمیان معاہدے کی نکات پر عملدرآمد جاری ہے، معاہدے کے تحت سندھ کابینہ سے 2 وزرا کو فارغ کئے جانے کا امکان ہے۔

سندھ کابینہ کے 2 وزیر آئندہ چند دنوں تک مستعفی ہوسکتے ہیں ، جس کے بعد ایم کیوایم کو سندھ حکومت میں شامل کیا جائے گا۔

- Advertisement -

یاد رہے ایم کیو ایم پی کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے حکومت سے علیحدگی اور قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے مشترکہ اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

اس سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان طے پانے والے 18 نکاتی معاہدے کو "چارٹر آف رائٹس” کا نام دیا گیا تھا۔

معاہدے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ایم کیو ایم پی کے خالد مقبول صدیقی نے دستخط کیے ہیں جب کہ شہباز شریف، فضل الرحمان، اختر مینگل اور خالد مگسی نے بطور ضمانتی دستخط کیے ہیں۔

اس سے قبل پیپلزپارٹی نے سندھ کابینہ اور پبلک سروس کمیشن میں میں ایم کیو ایم کو نمائندگی دینے کی توثیق کی تھی۔

معاہدے کے تحت پیپلزپارٹی کی جانب سے سندھ کابینہ میں ایم کیوایم کو نمائندگی دینے ، کراچی اور حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹر ایم کیوایم مشاورت سے لگانے کی بھی توثیق کی گئی۔

پیپلزپارٹی نے بلدیاتی نظام میں ترمیم اور میئر کے اختیارات میں اضافے سمیت صوبےکےشہری معاملات میں مشاورت سے اتفاق رائے پیدا کرنے سے متعلق بھی توثیق کی تھی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں