ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کورونا سے صحت یاب ہونے والے بچے ایک نئی بیماری میں مبتلا ہونے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : کورونا سے صحت یاب ہونے والے بچے ‘کاواساکی سینڈروم ‘ نامی بیماری میں مبتلا ہونے لگے، نئی بیماری کے چھے مریض بچے سامنے آگئے ہیں، جن میں سے ایک بچہ دم توڑ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والے بچے کاواساکی سینڈروم نامی بیماری کا شکار ہونے لگے، چلڈرن اسپتال میں کاواساکی سینڈروم میں مبتلا 2 مزید بچے سامنے آئے ، جس کے بعد کاواساکی بیماری میں مبتلابچوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے، جن میں سے ایک بچہ دم توڑ گیا ہے۔

چلڈرن اسپتال کے ڈین پروفیسر مسعود صادق نے بیمار بچوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا یہ مرض کورونا وائرس سے صحت یاب بچوں میں سامنے آرہا ہے، یہ بیماری بچوں کے دل پراثر انداز ہورہی ہے، جس کے باعث دل کی نالیاں اورگلے کے گلینڈز بڑے ہوجاتے ہیں۔

پروفیسرمسعود صادق کا کہنا تھا کہ کاواساکی سینڈروم میں تیز بخارہوتا ہے جو دوا سے کم نہیں ہوتا، بیماری 5 سے 15 سال کے عمر کے بچوں میں زیادہ ہے، بچے بے ہوش اورشاک میں چلے جاتے ہیں اور بلڈپریشرکم ہوجاتاہے۔

ڈین چلڈرن اسپتال نے کہا کہ فوری تشخیص ہوجائے تو بیماری کا علاج ممکن ہے، پاکستان میں بچوں میں کورونا کیسز دیگر ممالک سے زیادہ ہیں ۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں