لاہور : گجرپورہ میں مزید دو لڑکیوں کی عصمت کو تار تار کردیا گیا، تین سفاک ملزمان نے انہیں اغوا کرکے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک مرتبہ پھر صنف نازک کو حوس کے پجارایوں نے پاؤں تلے روند دیا، تین درندہ صفت ملزمان نے لڑکیوں کو شاہدرہ سے اغوا کیا اور ریپ کرنے کےلیے گجرپورہ لے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کو گجرپورہ کرول کھاٹی فیکٹری میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد تینوں ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے فیکٹری مالک کو حراست میں لے لیا۔
واضح رہے کہ پنجاب میں خواتین، بچیوں اور بچوں سے اجتماعی زیادتی کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں، 9 ستمبر 2020 کو ملزم شفقت نے عابد ملح سے مل کر گجرپورہ میں موٹر وے پر دوران ڈکیتی خاتون کو بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔