جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

جہانگیرترین مزید آزاد ارکان اڑا لائے، شبیرعلی قریشی اورعلی محمد مہر پی ٹی آئی میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بنی گالہ میں حکومت سازی کے لیے نمبر پورے کرنے کی کوشش جاری ہیں، جہانگیر ترین مزید دو آزاد ارکان اڑا لائے جبکہ پیر پگارا اور شاہ زین بگٹی نے بھی حمایت کا یقین دلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاق میں حکومت سازی کےلیے نمبر گیم میں پی ٹی آئی سب سے آگے ہے، جہانگیرترین کی مہم ’’آزاد امیدوار ‘‘ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے ، مزید دو آزاد امیدواروں نے بنی گالہ میں کپتان کی ٹیم جوائن کرلی۔

آج مظفر گڑھ سے شبیر علی قریشی اور گھوٹکی سے سابق وزیراعلیٰ سندھ علی محمد مہرپی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔

- Advertisement -

جی ڈی اے سربراہ پیر پگارا نے بھی جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک گفتگو میں حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ ہم پہلے ہی عمران خان کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں الیکشن میں بھی تعاون کیا تھا اور آئندہ بھی بھرپور ساتھ دیں گے۔

جہانگیرترین نے جمہوری وطن پارٹی کے رہنماء شاہ زین بگٹی کوٹیلی فون کیا، گفتگومیں ملاقات پر اتفاق ہوگیا، شاہ زین بگٹی ہفتے کواسلام آبادمیں جہانگیرترین سے ملاقات کریں گے اور مرکزمیں تحریک انصاف کی حمایت کااعلان کریں گے۔

جمہوری وطن پارٹی کی وفاق اور بلوچستان اسمبلی میں ایک ایک نشست ہے۔

این اے190 سےآزاد رکن قومی اسمبلی محمد امجد فاروق پی ٹی آئی میں آگئے، جس سے وفاق میں تحریک انصاف کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی۔

پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ حکومت سازی کے لیے صرف دو ارکان درکار ہیں، تخت لاہور پر حکمرانی کے لیے تحریک انصاف کی پوزیشن مضبوط ہے۔

پی ٹی آئی کو حکومت سازی کیلئے ایک سوستاون امیدواروں کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عمران خان نے وزرائے اعلیٰ اور وفاقی کابینہ کے ناموں پر مشاورت مکمل کرلی ہے ، عمران خان آج رات یا کل تک عہدوں سے متعلق حتمی فیصلے کریں گے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے ناموں کا اعلان عمران خان خود کریں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں