جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

اومیکرون کی مزید دو نئی اقسام سامنے آگئیں! ڈبلیو ایچ او نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کرونا کی مہلک قسم اومیکرون کی مزید دو اقسام نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا، عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اب تک دنیا بھر میں کچھ درجن افراد نئی اقسام سے متاثر ہوچکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے جاری بیان میں اومیکرون کی دو مزید نئی اقسام سے متعلق بتایا ہے جو دنیا بھر میں پھیلنا شروع ہوگئی ہے، ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ماہرین نئی اقسام کا سراغ لگانے میں مصروف ہیں کہ یہ اقسام زیادہ مہلک تو نہیں۔

مذکورہ دونوں نئی ذیلی اقسام کو بی اے ون اور بی اے ٹو کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے جسے ماہرین نے بی اے 4 اور بی اے 5 کا نام دیا ہے۔

- Advertisement -

مذکورہ ذیلی اقسام کے علاوہ ’اومیکرون‘ کی نئی قسم ’ایکس ای‘ کو بھی برطانیہ اور بھارت سمیت کئی ممالک میں پھیلتے دیکھا گیا جب کہ اسرائیل سمیت دیگر ممالک میں بھی کورونا کی متعدد ذیلی اقسام سامنے آ چکی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرس تبدیل ہوتے رہتے ہیں، ان کی ذیلی اقسام آتی رہتی ہیں اور پھر بلآخر طویل تبدیلیوں کے بعد وائرسز اپنی افادیت کھو بیٹھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں