منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کراچی میں ایم کیوایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی افسر علی رضا نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع غربی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔

سی ٹی ڈی افسر کا کہنا ہے کہ ملزمان میں فیصل علی خان اور نظام الدین شامل ہیں۔ ملزمان ایم کیوایم پاک کالونی سیکٹر کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کاحصہ ہیں۔

افسر علی رضا کے مطابق ملزمان کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی ٹیمیں تشکیل دےرہےتھے، ملزمان کو ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان اسلحے کی ترسیل، بھتہ کلیکشن اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان سے 2 پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں