اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

میٹرو میں دو افراد آپس میں لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی میٹرو ٹرین میں لڑائی کی ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں جس میں خواتین سیٹ کے معاملے پر جھگڑ رہی ہوتی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو بھارت سے سامنے آئی ہے جس میں دہلی میٹرو دو نوجوان آپس میں لڑ رہے ہیں اور قریب موجود افراد ان کا جھگڑا چھڑوانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مردوں کو تھپڑوں اور گالیوں کا تبادلہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ان کے آس پاس دیگر مسافر بھی موجود ہیں.

- Advertisement -

واضح رہے کہ یہ ویڈیو ایک جوڑے کی دو خواتین کے ساتھ جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہونے کے ٹھیک ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔

دونوں مردوں کو مبینہ طور پر نامعلوم ویڈیو ٹیپ میں لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، یہاں تک کہ قریب کے مسافر انہیں الگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے مسافروں کو میٹرو کا استعمال کرتے ہوئے ذمہ دار بننے کی ترغیب دی ہے۔

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے ایک بیان جاری کیا جس میں مسافروں کو سفر کے دوران ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دی گئی۔ مسافروں سے کہا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی ناقابل قبول رویے کی اطلاع ہیلپ ڈیسک کو دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں