کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ پولیس چیف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات عوامی تشدد سے مبینہ ملزم کی ہلاکت کےخلاف احتجاج ہو رہا تھا۔ اہلخانہ کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ رات تشدد سے ہلاک نوجوان مدرسےکا طالب علم تھا اور عوام نے ڈکیت سمجھ کر ہمارے بچے کو قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات عوام کےتشدد سے مبینہ ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا تھا جب کہ پولیس نےموقع پر پہنچ کر عوام سے ایک شخص کو بچا لیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا کا دعویٰ ہے ہلاک اور زخمی دونوں مدرسے کے طالبعلم ہیں فائرنگ کا واقعہ آج ہلاک شخص کے جنازے کے بعد پیش آیا عوام نے دعویٰ کیا تھا کہ جن پر تشدد کیا گیا وہ ڈاکو تھے گزشتہ روزپیش آئے واقعے سے متعلق عوام کے دعوے کی تصدیق کرتےہیں۔
کراچی پولیس چیف جاوید اوڈھو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں تحقیقات کیلئےاعلیٰ سطح کی کمیٹی بنادی گئی ہے ڈی آئی جی سی آئی اےکمیٹی کےسربراہ ہوں گے، واقعے کو کسی قسم کا رنگ نہ دیا جائے، جو ملوث ہوگا کارروائی ہوگی۔