ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شہید ہوگئے, تاہم پاک فضائیہ کی جانب سے ابھی تک تصدیق نہیں کی گئی۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ پشاور ایئربیس پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوا، حادثے کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شہید ہوگئے تاہم پاک فضائیہ کی جانب سے ابھی تک تصدیق نہیں کی گئی۔

ترجمان کے مطابق ایف ٹی سیون پی جی ایئرکرافٹ معمول کے آپریشنل تربیتی مشن پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث پائلٹ نے پشاور ایئربیس پر لینڈنگ کی کوشش کی لیکن طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

https://youtu.be/CXhNASxonfI

واقعے کے فوری بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا اور ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ اک فضائیہ ہیڈ کوارٹر کی جانب سے انکوائری بورڈ کی تشکیل کا بھی حکم دے دیا گیا ہے، جو اس واقعہ کی وجوہات کا تعین کرے گا۔

طیارہ تباہ ہونے کے باعث باچا خان ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے ۔

یاد رہے گذشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، واقعے میں پائلٹ اور ٹرینی معمولی زخمی ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ طیارہ ڈائریکٹر آپریشنز فلائنگ کلب فہیم اڑا رہے تھے جبکہ ان کے ساتھ ٹرینی ہشام تھے۔ طیارے نے والٹن ایئرپورٹ سے اڑان بھری اور ٹیک آف کے فوری بعد جہاز کا توازن بگڑ گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں