واشنگٹن: امریکی عدالت نے صدر جو بائیڈن کی بیٹی کی ڈائری چرانے کے الزام میں دو افراد کو سزا سنادی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے دو سال قبل اس وقت ڈیموکریٹس کے امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی بیٹی ایشلی بائیڈن کی ڈائری اور دوسری ذاتی اشیا فلوریڈا سے چرائی تھی۔
گھناؤنے عمل کرنے کے بعد ملزمان نے اسے ریاستی حدود سے باہر لے جاکر فروخت کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: روسی صدر نے فوج کو بڑا حکم دے دیا
نیویارک کی وفاقی عدالت میں ملزمان ایمی ہیرس اور رابرٹ کرلینڈر پر 2020 میں ایشلی بائیڈن کی ڈائری اور دوسری ذاتی اشیا چرانے اور ریاستی حدود سے باہر لے جاکر فروخت کرنے کا الزام ثابت ہونے پر عدالت نے دونوں ملزمان کو سزا سنائی۔
ایمی حارث اور رابرٹ کرلانڈر کو سازش کرنے کی بنیاد پر پانچ پانچ سال کی قید سنائی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ملزمان نے ایشلی بائیڈن کی ڈائری اور دیگر ذاتی اشیا 40 ہزار ڈالرز کے عیوض "پراجیکٹ ویریٹاس” کو فروخت کی تھیں۔
اس تنظیم نے ایشلے بائیڈن کی ذاتی ڈائری شائع نہیں کی تھی لیکن بعد میں ایک اور ’نیشل فائل‘ نامی قدامت پسند ویب سائٹ نے ڈائری کا متن شائع کر دیا تھا۔
محکمہ انصاف کے مطابق جو بائیڈن کی 41 سالہ بیٹی ایشلے بائیڈن نے اپنی ذاتی اشیا ریاست فلوریڈا میں اپنی دوست کے گھر چھوڑ دی تھیں۔