ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

کوئٹہ: ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اسمنگلی روڈ کے قریب ڈپٹی سپریٹینڈینٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) حمید اللہ کے اسکواڈ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس میں ان کی سیکیورٹی پر تعینات 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق واقع کوئٹہ کے علاقے اسمنگلی روڈ پر پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی حمید اللہ گھر سے نکلے تو راستے میں ان کے اسکواڈ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ میں ڈی ایس پی حمید اللہ دستی محفوظ رہے تاہم ان کے ساتھ موجود 2 پولیس اہلکار محمد طاہر اور ایوب شہید ہوگئے۔

- Advertisement -

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی کے گن مینوں نے حملہ آوروں پر جوابی فائر بھی کیے تھے۔ ڈی ایس پی کی گاڑی بلٹ پروف تھی اس لیے وہ محفوظ رہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں گن مین سر پر گولی لگنے سے شہید ہوئے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں