The news is by your side.

Advertisement

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے دو وزراء مستعفی

اسلام آباد: پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے2 وزراء نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا،دونوں وزراء نے اپنے استعفے وزیراعظم آزادکشمیرکوبھجوادئیے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے 2وزراء اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں،استعفیٰ دینے والوں میں آزاد کشمیر کے وزیربحالیات عبدالماجدخان اوروزیرجیل خانہ جات محمدحسین سرگالاشامل ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کے دونو ں وزراء کے پارٹی قیادت سے اختلافات شدت اختیار کر گئے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔

دوسری جانب مستعفی وزراء کا کہنا ہے کہ پارٹی کے امتیازی رویئے کے باعث مستعفی ہوئے ہیں،پارٹی قیادت اعتماد نہیں کر رہی بلکہ پہلے بھی ہم پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے تھے۔

وزراء نے شکوہ کیا کہ آزاد کشمیر کونسل کے انتخابات میں بھی ہم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے جس پر دل برداشتہ ہو کر ہم نے اپنے استعفے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو ارسال کر دئیے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں