اسلام آباد : بینکنگ چینل اور ایکس چینج کمپنیوں کے ذریعے ترسیلات زر بھجوانے پر مراعات بڑھانے کی منظوری دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بینکنگ چینل اور ایکس چینج کمپنیوں کے ذریعے ترسیلات زر لانے پر مراعات میں اضافے کی منظوری دے دی۔
ایکسچینج کمپنیوں کیلئے مالی مراعات کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، سعودی ریال کی ترسیلات زر لانے پر بینکوں کو فکسڈ بیس ریال دیے جائیں گے۔
زیادہ ترسیلات زر لانے پر بینکوں کو سات سے پندرہ ریال اضافی مل سکیں گے جبکہ ترسیلات زر میں دس فیصد اضافہ کرنے پر بینکوں کوچار سے آٹھ ریال اضافی دیے جائیں گے۔
اسکیم کے تحت ترسیلات زر لانے والے ایکس چینج کمپنیز کو بھی ہر ڈالر پر فکسڈ ایک کی بجائے دو روپیہ ملے گے جبکہ ہر سال پانچ فیصد سے زائدترسیلات زر لانے والے ایکس چینج کمپنی کو ایک ڈالر پر تین روپے تک دیے جائیں گے۔
اسکیم کے مطابق ہر سال ڈھائی کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر لانے پر ایکس چینج کمپنیز کو ایک ڈالر پر تین روپے اور زائد ترسیلات زر لانے پر ایک ڈالر پر چار روپے دیئے جائیں گے۔۔