کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران دو ہلاک جبکہ 16 ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہ لطیف کے علاقے لاشاری محلہ میں پولیس نے ڈکیت کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزم نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی کی مدد سے شناخت کیا گیا تھا جس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گلشن میں ریسٹورینٹ لوٹا تھا۔
دوسری جانب اورنگی ٹاون پولیس نے مختلف کاروائیو ں کے دوران سولہ ملزمان کو گرفتار کرکے 13پستول اور تیس موبائل فون برآمد کرلیے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں جعلی سی ٹی ڈی اہلکاروصحافی بھی شامل ہیں جن سے مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے۔
ادھرکراچی کے علاقے ،کورنگی ایک نمبر کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت مار ا گیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
رینجرز کی کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار
یاد رہے کہ گزشتہ روز رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا جن میں سے تین کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔
شاہد حامد قتل کیس کا چوتھا مرکزی ملزم گرفتار
واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس کوٹری میں پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی میں ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کا چوتھا مرکزی ملزم محبوب عرف شہزادے کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔