ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

کالعدم ٹی ایل پی اورحکومتی کمیٹی کےمذاکرات کے 2 دور، ڈیڈلاک برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور حکومتی کمیٹی کے مذاکرات کے دو دور ہوئے جس میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کے تیسرے دور میں وزیر داخلہ شیخ رشید اور نور الحق قادری شرکت کریں گے جبکہ مذاکرات کے دو ادوار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

کالعدم ٹی ایل پی نے 12 پولیس اور ایک رینجرز اہلکار کو رہا کردیا، ٹی ایل پی کی جانب سے اسلحہ اور سامان واپس کیا گیا تاہم پیٹرول ٹینکر دینے سے انکار کردیا گیا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق مذاکرات کاروں نے سعد رضوی اور کارکنان کی رہائی کا تاحال مطالبہ نہیں کیا، ٹی ایل پی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے معاہدے پر عمل کرے۔

مزید پڑھیں: سعد رضوی سے علما کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی معاہدے کی پاسداری اور سفیر کو نکالنے کے مطالبے پر قائم ہے، رہنماؤں کا کہنا ہے کہ معاہدے پر عمل نہ ہوا تو لائحہ عمل طے کریں گے۔

حکومت سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوئی تو ٹی ایل پی کل مارچ کا اعلان کرسکتی ہے، ممکنہ مارچ کی صورت میں حکومت نے اقدامات شروع کردیے۔

ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر مختلف مقامات کو ایک بار پھر سیل کردیا گیا، ہیوی مشینری اور کنٹینرز فیض آباد کے مقام پر پہنچا دیے گئے، ڈبل اور شمس آباد سے آئی جے پی روڈ جانے والا لنک روڈ بھی بند کردیا گیا، ممکنہ احتجاج کے پیش نظر مزید علاقے بھی سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں