منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

آٹھویں جماعت کی دو طالبات اسکول سے لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے شہر حیدرآباد کے کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن کی حدود میں دو طالبات کے لاپتہ ہونے کا معاملہ رونما ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 14 سالہ ہریکا اور 13 سالہ لکشمی درگا دونوں وویکانند نگر کے سری چیتنیا ٹیکنو اسکول کی آٹھویں جماعت کی طالبات ہیں۔

والدین کا کہنا ہے کہ دونوں طالبات صبح ساڑھے 8 بجے اسکول کے لیے روانہ ہوئیں تھیں، لیکن شام ساڑھے 5 بجے جب والدین انہیں لینے اسکول پہنچے تو ٹیچر اور پرنسپل نے بتایا کہ وہ اسکول سے روانہ ہوچکی ہیں۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر کیس رجسٹرڈ کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ والدین نے پولیس سے اپیل کی ہے کہ ان کی بچیوں کو جلد از جلد بحفاظت واپس لایا جائے۔

واضح رہے کہ دونوں طالبات کا اسکول سے نکل کر باہر جانے کا ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا ہے۔ پولیس نے معاملے کو مد نظر رکھتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

کالج کی 4 طالبات پُراسرار طور پر لاپتہ ہو گئیں

یاد رہے کہ دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت میں خواتین کا لاپتہ ہونا اور جنسی زیادتی کے واقعات اب معمول بن چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں